پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

قطر حکومت نے کویت کی ثالثی کوششوں کی حمایت کر دی

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر حکومت نے کویت کی ثالثی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، مذاکرات عالمی قوانین کے مطابق ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ قطر کو ابھی تک یہ نہیں پتا چلا کہ سعودی عرب، مصر، بحرین اور امارات نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کیوں منقطع کیے ہیں، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی طرف سے پابندیوں کے فیصلے سے متاثر ہونے والوں کو ہرجانے کی ادائیگی کے لیے دعویٰ دائر کرنے کی تیاری میں ہے۔

حکومت سے منسلک قومی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ علی بن دامیر المیری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین کے اپنی فضائی حدود کو قطر کے لیے بند کرنے اور دیگر بندشوں کا اطلاق کرنے سے متاثرہ قطر اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کو ہرجانے کی ادائیگی کے لیے بین الاقوامی قانونی بیورو کے ساتھ سمجھوتہ کیا جائیگا، المیری نے کہا کہ بین الاقوامی قانونی بیورو میں دعویٰ دائر کر کے ان ممالک سے قومی عدالتوں کے ذریعے موجودہ نقصان کی تلافی کرنے کا مطالبہ کریگا، سعودی حکومت نے قطری حمایت یافتہ عالم دین یوسف القرضاوی کی تمام کتب پر سعودی عرب میں مکمل طورپر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …