بدھ , 21 اگست 2019

ترک صدر نے سعودیہ کے قطر پر الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیدیا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب کے ٹرمپ نوازڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان کے قطر کے خلاف الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی پابندیاں غیر انسانی اور غیر اسلامی ہیں۔

اردوغان نے کہا کہ قطر پر الزامات عائد کرنے سے خطے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ اردوغان نے قطر اور عربی ممالک کے درمیان اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ بڑے ہیں انھیں خطے میں مسائل اور اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے امن و صلح کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

ترکی کے صدر نے قطر کو الگ تھلگ کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کو غیر انسانی اور غیر اسلامی قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو قطر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور قطر کے خلاف سازش میں بھی سعودی عرب کو شکست کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سوڈان میں معاہدے کے باوجود عبوری فوجی کونسل کی تحلیل موخر

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان میں معاہدے کے باوجود عبوری فوجی کونسل کی تحلیل موخر کردی گئی …