ہفتہ , 24 اگست 2019

ہمارے پاس خفیہ رپورٹ ہے کہ قطر میں عنقریب انقلاب آنے والا ہے :انور قرقاش

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے اپنے ٹیوٹر پیج پر لکھا ہے کہ: خلیجی ممالک کے قطر کے خلاف تمام اقدامات قطر کی دہشتگردوں کی حمایت اور دوسرے ممالک میں مداخلت کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔

قطر کی اخوان المسلمین کے سربراہان اور یوسف القرضاوی جیسے افراد کو پناہ دینا اس کو مصر کے سابق صدر مرسی جیسی سرنوشت سے دوچار کرے گا۔

انہوں نے ایک اور ٹیوٹ میں کہا: ہمارے پاس خفیہ رپورٹ ہے کہ قطر میں عنقریب انقلاب آنے والا ہے جو قطری عوام کے حق میں ہو گا۔ انہوں نے تمیم بن حمد کے عزل ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

قابل توجہ ہے کہ یہ ٹویٹ انہوں نے سعودیہ اور امارات کے میڈیا حملے کے ضمن میں بیان کیئے ہیں۔ جو قطر کے امیر کے بیانات کے بعد شروع ہوگئے تھے، جس کے بارے میں قطری حکام کا کہنا تھا کہ یہ نیوز ہیک ہونے کے بعد نشر کیے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی …