جمعرات , 12 دسمبر 2019

قرضاوی نے سعودیہ پر لسانی حملہ کرکے اسے اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ملزم ٹہرایا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)یوسف القرضاوی نے کہا ہے: اخوان المسلمین ایک مسلمان جماعت ہے جو فلسطین کے مسئلے کا دفاع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا: میں خدا کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں اس بات سے کہ سعودی خاندان کے مظالم پر خاموش رہوں۔

قرضاوی نے کہا: سیسی نے صنافیر اور تیران سعودیہ اور اسرائیل کو بیچ دیئے ہیں، تاکہ اخوان کی مخالفت کر سکیں، اور مجھے قطر سے نکالیں، یہ مسلمانوں کے حق میں خیانت ہے، اور اماراتیوں نے شہوت کی خاطر اپنے دین کو بیچ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودیہ، مصر، امارات اور بحرین نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جن میں قرضاوی سمیت قطری کئی شخصیات سمیت ان کی کتابوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یمن سے سوڈانی فوج واپس بلانے کے فیصلے کا خیرمقدم

صنعا: یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن سے فوج …