پیر , 28 ستمبر 2020

شام کی تقسیم پر ایران اور ترکی کی کوئی دلچسپی نہیں : ترکی کے وزیر اعظم

210758_47373825

ترکی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ترکی اور ایران شام کی تقسیم نہ ہونے کے سلسلے میں ہم فکر ہیں اور ایران، اسرائیل کے مقابلے میں ایک طاقتور شام کا خواہاں ہے-
ذرائع کے مطابق احمد داؤد اوغلو نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے گذشتہ مہینے انجام پانے والے دورہ تہران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے دورے میں ایرانی حکام کے ساتھ جس مسئلے پر ہم فکری پائی جاتی تھی وہ ایک متحدہ حکومت کے طور پر شام کی ارضی سالمیت کا مسئلہ تھا اور ایران، اسرائیل کے مقابلے میں ایک طاقتور شام کا خواہاں ہے-
داؤد اوغلو نے شمالی شام میں بعض کرد گروہوں کی جانب سے وفاقی نظام کے اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں نے ان کردوں کو جو ان کے ہم فکر نہیں تھے اپنی سرزمین سے باہر نکال دیا اور آج بھی وہ موجودہ صورتحال کو تسلیم کروانے کے درپے ہیں لیکن یہ بات ناقابل قبول ہے-
قابل ذکر ہے کہ ترکی کے اعلی رتبہ حکام نے بارہا شام میں وفاقی نظام کے اعلان کی مخالفت کی ہے اور اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے-

یہ بھی دیکھیں

سعودی فضائی حدود سےاسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز بحرین پہنچی

مناما:سعودی فضائی حدود کواستعمال کرتے ہوئےاسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔ …