اتوار , 15 دسمبر 2019

قطر کی نگرانی کیلئے متحدہ عرب امارات کا ہمسائے ملکوں سے رابطہ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور گرگش نے اپنے مغربی دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ قطر کی نگرانی کیلئے ایک سسٹم تشکیل دیں تاکہ مستقبل میں اس کی کاروائیوں پر نظر رکھی جا سکے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انھیں اب ایک ایسے مغربی ظرز کے مانیٹرنگ سسٹم کی ضرورت ہے جسکے ذریعے وہ قطر کی دہشتگردوں کی مبینہ حمایت جیسی کاروائیوں پر کڑی نظر رکھ سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انکے اتحادی سعودی عرب، مصر اور بحرین قطر پر یقین کھو چکے ہیں اور یہ سب اب قطر کے رویے پر منحصر ہے کہا آگے کیا ہو گا۔ اگر ہمیں قطر کے رویے میں تبدیلی آتی ہوئی نظر آئی اوروہ دہشتگردوں کی مالی امداد بھی روکتا ہے تو پھر اس مو ضوع پر بات چیت کا امکان ہے لیکن پھر بھی ہمیں قطر کیلئے مانیٹرنگ سسٹم کی ضرورت ہو گی۔

یہ سسٹم ہمیں مستقبل میں یقین دہانی کروائے گا کہ قطر داعش، القاعدہ اور اخوان المسلمین جیسی دہشتگرد تنظیموں کی حمایت تو نہیں کر رہا۔ یہ بہت سنگین تنازعہ ہے اور یہ دو خاندانوں کے درمیان نہیں ہے۔ ہم نے 2014 میں بھی ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن دوسرے عرب ممالک کی طرف سے مناسب حمایت نہ ملنے کی وجہ سے ایسا کچھ نہ ہو سکا لیکن اب جبکہ ہمیں پوری حمایت حاصل ہے ہم قطر کا حقہ پانی بند کروا کر دم لیں گے۔ یاد رہے کہ 2014 میں بھی متحدہ عرب امارات نے قطر سے تعلقات منقطع کر دیئے تھے اور اپنے سفارتی سٹاف کو بھی واپس بلا لیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

لیبی فوج نے مصراتہ میں ترکی کا اسلحہ گودام تباہ کردیا

لیبیا کی قومی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے …