جمعرات , 9 جولائی 2020

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فادر ڈے منایا جارہا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ورلڈ فادر ڈے منایا جا رہا ہے۔

ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو ورلڈ فادر ڈے منایا جاتا ہے، جس کا مقصد باپ کی اہمیت اور فضیلت کو اجاگر کرنا ہے، والد اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے دن رات محنت و مشقت کرتا ہے اور ان کی تمام خواہشات پورا کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔

اس دن بچے بھی اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحفے تحائف دیتے ہیں اور اپنے والد کے نقشے قدم پر چلنے کی خواہش کرتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ باپ ایک ایسے گھنے درخت کی مانند ہے جس کا سایہ بچوں کو زندگی کی تلخیوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

والد کے عالمی دن پر اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے کہ اپنی اولاد سے غافل نہ رہنے والے شخص کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔باپ کے ساتھ حسن سلوک جہاد فی سبیل اللہ ہے تو باپ کی ناراضی رب کائنات کی ناراضی بھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

‘ارطغرل کے دور کے حقائق غیر واضح ہیں، ڈرامے میں تخیل کا استعمال کیا: ڈرامہ ارطغرل کے مصنف کا اعتراف

استنبول:ارطغرل ڈرامے کے پروڈیوسر اور سکرپٹ رائٹر مہمت بزداگ نے اعتراف کیا ہے کہ اس …