بدھ , 5 اگست 2020

ترک اور قطری فوج نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی بحران میں ترکی نے جارحانہ اقدام اٹھاتے ہوئے قطر کی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ دوحہ میں قطری اور ترک افواج نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ ان فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کی افواج نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ترک حکام کے مطابق فوج کے 3 ہزار اہلکار دوحہ میں تعینات کر دیے گئے ہیں، جو مشقوں کے بعد بھی طارق بن زیاد ملٹری بیس میں تعینات رہیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد ترکی نے کھل کر قطر کو سپورٹ کیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطر کی تنہائی کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی اتحاد کے زیرکنٹرول علاقوں میں داعش کے جرائم میں شدت

دمشق: شام کے ہیومن رائٹس واچ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ شام و عراق …