’’پاکستان کے خارجہ سیکریٹری اعزاز چودھری نے ہندوستانی وزیراعظم کا دورہ مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا ہے کہ نوازشریف اور نریندر مودی کی ملاقات مثبت رہی ہے- اعزاز چودھری نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم کا نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا گیا ہے ‘‘۔
پاکستان کے خارجہ سیکریٹری اعزاز چودھری نے ہندوستانی وزیراعظم کا دورہ مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا ہے کہ نوازشریف اور نریندر مودی کی ملاقات مثبت رہی ہے- اعزاز چودھری نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم کا نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا گیا ہے –
اکستان کے سیکریٹریخارجہ نے کہا کہ نواز شریف اور نریندرمودی کی ملاقات بہت اچھی اور فریقین کے لئے نتیجہ خیز رہی ہے- اعزاز چودھری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک دوسرے کے نظریات کا جائزہ لے کر اختلافات کے حل کے لئے تعمیری مذاکرات شروع کئے جائیں گے-
ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کل کابل سے دہلی جانے کے بجائے اچانک لاہور پہنچ گئے اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات اور گفتگو کی-
گذشتہ گیارہ برسوں کے دوران پہلی بار کسی ہندوستانی وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا ہے- اس سے قبل دوہزار چار میں ہندوستان کے اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا-
ہندوستان کی یوتھ کانگریس نے اس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کا پتلا نذر آتش کیا- کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے اسے مودی کا ایڈونچر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ملک کی سکیورٹی پر برے اثرات کا باعث بنیں گے۔
کانگریس کے ایک دیگر رہنما اجے کمار نے نریندر مودی کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے قوم کو اعتماد میں لئے بغیر لاہور جانے کا فیصلہ کیا جو اچھا نہیں ہے-
ہندوستان کی انتہاپسند سیاسی جماعت شیو سینا کی ترجمان منیشا کیاندے نے وزیراعظم کے دورے کو سوشل میڈیا کے لئے فوٹو سیشن قرار دیا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما آشو توش نے سوال اٹھایا کہ منموہن سنگھ کے دور میں مودی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے بھی تیار نہیں تھے، اب اچانک یہ تبدیلی کیسے آگئی تاہم ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیراعظم کے دورے کو سراہا ہے –
وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے سربراہ ایسے ہی ہوتے ہیں – انھوں نے کہا کہ پڑوسیوں کے درمیان اسی طرح کے تعلقات ہونے چاہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کل پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دہلی کے بجائے اچانک لاہور پہنچ گئے تھے-