ہفتہ , 19 ستمبر 2020

استنبول دھماکوں میں دہشتگرد داعش ملوث ہے، ترک وزیر داخلہ

news-1456676875-1587_large

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)استنبول میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا تعلق خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم سے تھا۔ ان خیالات کا اظہار ترک وزیر داخلہ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ خود کش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کا نام محمت اوزترک تھااورانقرہ دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم نے قبول کر لی ہے، اب تک پانچ افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سنیچر کا وحشیانہ حملہ سنہ 1992 میں غازی عینتاب میں پیدا ہونے والامحمت اوزترک نے کیا تھا اور اس کا تعلق دولتِ اسلامیہ سے ہے۔‘اس موقعے پر وزیرِ داخلہ نے ملک کے سات صوبوں میں سکیورٹی کے اقدامات اور کرفیو کے نفاذ کا ارسرِ نو جائزہ لینے کے کا اعلان بھی کیا۔ واضح رہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں حکام کے مطابق سنیچر کو ایک سیاحتی مقام پر خود کش حملے میں 4 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کی لاشیں اتوار کو واپس بھیجی جارہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سامرا، حشد الشعبی کے حملے میں چار داعشی ہلاک

بغداد: عراق کی سکیورٹی انفارمیشن آفس کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین …