جمعہ , 23 اگست 2019

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت

افغانستان کے جنوبی صوبے لغمان میں چار امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

4

افغانستان کے جنوبی صوبے لغمان میں چار امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ صوبہ لغمان کے شہر الینگار میں امریکی فوج کا ایک ٹینک تباہ کر دیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا کہ اس حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ تاحال امریکی فوج یا نیٹو کی جانب سے طالبان کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان: پولیس اہلکار نے اپنے سات ساتھیوں کو مار کر طالبان میں شمولیت اختیار کرلی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی سات ساتھیوں کو فائرنگ کر کے …