پیر , 27 جنوری 2020

ترکی، حکومت مخالف مظاہروں میں شریک 164افراد گرفتار

56c1a44bacb63

استنبول (مانیٹرنگ رپورٹ)ترکی کے شہر استنبول کی پولیس نے 164افراد کو، جو اس شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہروں میں شریک تھے، گرفتار کرلیا ہے۔ مطابق استنبول کے بعض علاقوں میں مظاہروں کے شرکاء نے، ٹائر جلائے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں۔ مظاہرین نے پتھروں اور دستی بموں سے پولیس پر حملہ کیا۔ پولیس نے بھی ایک سو باون دستی بم اور دھماکہ خیز مواد نیز ایسے کالے لباس، جن پر ydgh ( پی کے کے، کے جوانوں کی شاخ ) تحریر تھا، ضبط کئے ہیں۔ ایک اور خبر یہ ہے کہ غیر قانونی مظاہروں کے انعقاد کی کوشش کے الزام میں جن چوالیس افراد کو اٹھارہ اور انیس مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے پندرہ افراد کو عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ترکی کی پولیس نے اتوار کو بھی ایک کارروائی کرکے، استنبول ، انقرہ اور ازمیر میں سرکاری عمارتوں پر دستی بموں سے حملے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور ترکی کے مابین لیبیا میں فائر بندی پر اتفاق

انقرہ: بات چیت میں شام اور لیبیا کی صورتحال سمیت برلن سربراہی اجلاس کے معاملات …