جمعرات , 18 جولائی 2019

2016 میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر روسی حملے جاری رہنگے

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے چار سو چوبیس سے زائد ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

5

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران داعش دہشت گردوں کے چار سو چوبیس سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ مسلح دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کرنے کے لئے دمشق اور ماسکو کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر روسی جنگی طیاروں نے شام کے مختلف صوبوں منجملہ حلب، لاذقیہ، حماہ، حمص، درعا،رقہ اور دیرالزور میں داعش دہشت گردوں کے چار سو چوبیس سے زائد ٹھکانوں اور ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے۔

روس کے اس ترجمان کے مطابق داعش کے جن ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے ان میں جنوب مشرقی حمص کے مضافاتی علاقے مہین کے قریب داعش گروہ کا ایک بڑا اڈّہ بھی شامل ہے

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے وردک میں درجنوں طبی مراکز بند کرادیئے

افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند …