جمعرات , 27 جون 2019

جنرل قاسم سلیمانی کی ایک پیشگوئی درست ثابت ہوئی کیا دوسری بھی ہوگی؟

(تسنیم خیالی )
ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈ کے سر براہ جنرل قاسم سلیمانی نےکچھ مہینے قبل پیشگوئی کی تھی کہ محمد بن سلمان اپنے چچا زاد محمد بن نایف کو سعودی ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر خود ولی عہد بن جائیگا ۔جنرل قاسم سلیمانی کی یہ پیشگوئی بالکل درست ثابت ہوئی اور واقعی آج محمد بن سلمان ولی عہد بن چکے ہیں ان کے اور سعودی بادشاہت کے درمیان صرف ایک قدم رہ گیا ہے۔جنرل قاسم سلیمانی نے محمد بن سلمان کے حوالےایک اور پیش گوئی بھی کر رکھی ہے۔

جنرل سلیمانی کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان سعودی تخت کو حاصل کرنے کیلئے اپنے والد سعودی فرما ںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا قتل بھی کر سکتے ہیں ـبظاہر تو اب ممکن نہیں کہ محمد بن سلمان اپنے والد کو تخت کی خاطر قتل کر دے مگر یہ بعید از امکان بھی نہیں بالخصوص اس لیے کہ یہ بات ایک تجربہ کار اور بصیرت رکھنے والے جنرل قاسم سلیمانی نے کی ہے ۔

ایک تاریخی حقیقت یہ بھی ہےکہ کرسی یا پھر تخت حکومت کے حصول کےلئے خون بھی پانی بن جاتا ہے اور ویسے بھی سعودی عرب میں پہلے بھی ایک بادشاہ کو قتل کیا جا چکا ہےتو ایک اور شاہ کے قتل ہونے سے سعودیوں اورآل سعود کو کیا فرق پڑےگا ۔

البتہ بن سلمان کیلئے یہ کرنا اتنا آسان نہیں کیونکہ شاہ سلمان اگر قتل ہو جاتے ہیں تو شک کی سب سے پہلی نگاہ بن سلمان پر ہی پڑے گی کیونکہ ولی عہد وہ ہیں اور انکی ولایت عہدی بھی مشکوک طریقے سے ہوئی ہےایک بات تو طے ہے کہ سعودی عرب میں حکمرانی کی گدی کے خاطر کچھ بھی ہوسکتا بھائی بھائی کا دشمن بن سکتا ہے (سعود اور فیصل ) چچا بھتیجےکا دشمن بن سکتا ہے (شاہ سلمان اور محمد بن زاید)بھائی بھائی کا دشمن بن سکتا ہے (محمد بن نایف اور محمد بن سلمان ) اوراب ہو سکتا ہے کہ بیٹا باپ کا دشمن بن جائے ۔آنے والے دنوں میں محمد بن سلمان کی سیاسی چالیں واضح ہونا شروع ہو جا ئینگی ،تو پھر کیاپہلی پیشگوئی کی طرح جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری پیشگوئی بھی درست ثابت ہوگی؟

یہ بھی دیکھیں

بحرین کانفرنس میں فلسطینیوں کی نمائندگی کرنے والے غداران وطن!

آج 25 جون کو خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکا کی دعوت پر …