ہفتہ , 24 اگست 2019

صومالیہ، الشباب کا فوجی اڈے پر حملہ ,6 اہلکار ہلاک‘ متعدد گاڑیوں پر قبضہ

639180aa

موغا دیشو (مانیٹرنگ رپورٹ) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں شدت پسند گروہ الشباب کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے موغادیشو کے جنوب میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر لانتابر کے علاقے میں گزشتہ صبح فوجی اڈے پر دو مختلف اطراف سے حملہ کیا۔حملے کے دوران جنگجوں نے کئی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔ الشباب کے خلاف کارروائی کرنے والے افریقین یونین مشن میں کینیا کے فوجی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …