ہفتہ , 24 اگست 2019

شامی فوج دہشتگردی کیخلاف پرعزم، تاریخی شہر تدمر میں بھرپور کارروائی، دسیوں دہشتگرد ہلاک

0,,18784962_303,00

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تاریخی شہر تدمر میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ذرائع کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تدمر کے جنوب مغرب میں واقع ھیال پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور اس علاقے میں نصب کی گئی بارودی سرنگوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ہی دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ یاد رہے کی مشرقی حمص کے مضافات میں واقع شام کا تاریخی شہر تدمر، مئی 2015سے دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے اور اب تک اس دہشت گرد گروہ نے شہر تدمر کے بہت سے تاریخی آثار مٹا دیئے ہیں۔ مزید برآں شام کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی حمص کے شہر القریتین میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے- جنوبی شام کے صوبے درعا کے مضافات میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچایاہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …