ہفتہ , 24 اگست 2019

آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت کی منظوری ناکامی کا سبب بنے گی، نیتن یاہو کی دھمکی

netanyahu.1

جینوا (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے آیپک کے سالانہ اجلاس میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دھمکی دی ہے کہ آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کسی بھی قرارداد کی منظوری مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنے گی۔ نتنیاہو نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ماضی کی طرح اس قسم کی قرارداد کی مخالفت کرے۔ صیہونی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس مذاکرات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ، اپریل 2014سے صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں اور یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رہنے کے سبب تعطل سے دوچار ہوگئے- اُدھر فلسطین کی جہادی تنظیموں حماس اور تحریک جہاد اسلامی کا خیال ہے کہ مذاکرات سے ملت فلسطین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے اور ان مذاکرات سےصرف صیہونی حکومت کے اہداف کی تکمیل ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …