جمعہ , 13 دسمبر 2019

امن مذاکرات میں بشار الاسد کے مستقبل پرکوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، بشار جعفری

سوريا تدعو الامم المتحدة للتحقيق حول استخدام اسلحة كيميائية

جینوا (مانیٹرنگ ڈیسک)جنیوا میں جاری امن مذاکرات میں صدر بشار اسد کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار شامی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بشار جعفری نے کیا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ صدر بشار اسد کے سیاسی مستقبل کا معاملہ، جنیوا میں دو ہفتے سے جاری مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق شامی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ مذاکرات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اب بھی شامی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ امن مذاکرات اور صدر بشار اسد کا سیاسی مستقبل دو الگ الگ باتیں ہیں اور اس کا جنیوا میں جاری دو جانبہ مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق میں داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ

بغداد: بغداد میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کے …