ہفتہ , 24 اگست 2019

یمن ،صوبہ تعز کے مغربی علاقے پر یمنی فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا

Yeman

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)تازیہ ترین اطلاعات کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گذشتہ روز الضباب کے علاقے پر، جو سعودی ایجنٹوں کے قبضے میں تھا، کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یمنی فوج اور سعودی جارحین کے ساتھ مغربی تعز میں ہونے والی لڑائی میں، یمنی فوج نے دسیوں جارح عناصر کو ہلاک کردیا اور ان کے ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ۔خیال رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی گذشتہ سال چھبیس مارچ سے یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے دوران اب تک ہزاروں کی تعداد میں عام شہری جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں، شہید ہوچکے ہیں، جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں لاکھوں یمنی باشندے اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے جاری حملے میں بدھ کی صبح کو دارالحکومت صنعا میں ایک یمنی شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …