بدھ , 21 اگست 2019

عراق، دارالحکومت بغداد دھماکوں سے لرز اُٹھا، 25 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

4bk2b0525fa6e23kqv_800C450

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دھماکوں میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی بغداد کے الوردیہ علاقے میں ایک بم دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ اسی طرح شمالی بغداد کے الطارمیہ علاقے کے ایک بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ مشرقی بغداد کےالنعیریہ علاقے میں بھی ایک تجارتی مرکز میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ عراقی پولیس نے دھماکہ کرنے والوں کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران شمالی کوریا کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں توسیع کی تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے ، ایرانی اسپیکر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے …