بدھ , 13 دسمبر 2017

آج دنیا بھرمیں یوم آبادی منایا جارہا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج دنیا بھرمیں یوم آبادی منایا جارہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا کی آبادی کو بہتربنانے اورآبادی کنٹرول کرنے کیلئے شعوراجاگرکرنا ہے۔آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم آبادی بنایا جارہا ہے۔یہ دن منانے کا آغازگیارہ جولائی انیس سونواسی کو ہوا۔۔ مبصرین کے مطابق ہرسال دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔جبکہ اس کے مقابلے میں وسائل کم ہورہے ہیں۔ جو ایک تشویشناک بات ہے۔

اس وقت دنیا کی آبادی کا پچاس فیصد نوجوانوں پرمشتمل ہے۔۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ہرگھنٹے میں نوہزارسے زائد بچے پیداہوتے ہیں۔اس تناسب سے دنیا کی آبادی میں سالانہ آٹھ کروڑ افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگراسی تناسب سے آبادی بڑھتی رہی تو آئندہ پچاس برسوں میں دنیا کی آبادی میں دوسے چارارب کا اضافہ ہوجائے گا۔

اس دن کومنانے کا مقصد آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالےسے شعوراجاگرکرنا ہے۔ جس کے لیے سیمینارزاورورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ کی فلپائن کے صدر کو دورہ امریکہ کی دعوت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کو واشنگٹن آنے ...