اتوار , 15 دسمبر 2019

غرب اردن میں اسرائیلی جاسوس ڈرون گر کرتباہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیل کا ایک مبینہ جاسوس طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل کا مبینہ جاسوس ڈرون طیارہ ’اسکائی رائیڈر‘ نابلس شہرمیں گرکر کرتباہ ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تباہ ہونے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کے لیے روانہ کردی گئی ہیں مگر جگہ جگہ بارودی سرنگوں کی وجہ سے ملبے کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کا ملبہ فلسطینیوں کے ہاتھ لگنےسے کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں غزہ کی پٹی میں بھی اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کا ملبہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اپنے قبضےمیں لے لیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

افغان اہلکار کی فائرنگ 27 ہلاک

افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں کے ایک گروہ نے فوجی اہلکاروں پر اندھا …