اتوار , 15 دسمبر 2019

ایران نے 12 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلیے

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فورسز نے ضلع گوادر کے علاقے جیوانی کے نزدیک کھلے سمندر میں موجود 12 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کا تعلق جیوانی سے تھا، جو صبح سویرے تین کشتیوں میں سمندر روانہ ہوئے تھے۔

محکمہ فشریز کے حکام کے مطابق تمام 12 ماہی گیر پاکستان کی سمدری حدود میں موجود تھے جب ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں حراست میں لے کر ان کی کشتیوں کو ضبط کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو چاہ بہار بندرگاہ لے جایا گیا جہاں ایرانی انتظامیہ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کشتیاں اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق قبضے میں لی گئی کشتیاں قمبر علی، سعید احمد اور عرفان علی نامی افراد کی تھیں جو جیوانی کے رہائشی تھے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ تہران میں ایران اور پاکستان کے سینئر حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے چند روز بعد ہی سامنے آیا ہے۔

دونوں ہمسایہ ممالک کے حکام نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور ماشکیل میں ماہی گیروں کی گرفتاری اور مارٹر شیل فائرنگ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔دو روز جاری رہنے والے یہ مذاکرات بدھ (19 جولائی) کو اختتام پذیر ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

مشرق وسطی میں امریکا کے نقصان کی قیمت ایران کو اٹھانی پڑے گی، پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص عراق میں …