جمعرات , 5 دسمبر 2019

داعشی قیدیوں کا معاملہ قانون اور عدالتوں کے سپرد کیا جائے:آیت اللہ سیستانی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں شیعوں کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی نے عراقی فورسزاور حکام پر زوردیا ہے کہ وہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قیدیوں کو شکنجہ نہ دیں ۔

آیت اللہ سیستانی نے عراقی فوج پر زوردیا ہے کہ وہ موصل سے گرفتار ہونے والے داعش دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی توہین کرنے اور انھیں شکنجہ دینے سے اجتناب کریں۔ آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور غیر انسانی سلوک اسلامی اور شرعی قوانین کے خلاف ہے۔ دہشت گرد قیدیوں اور ان کے حامیوں کے ساتھ عادلانہ سلوک کیا جائے اور ان کا معاملہ قانون اور عدالتوں کے سپرد کیا جائے دہشت گردوں کو سزا دینے کی مجاز صرف عدالتیں ہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 2015 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

(اسلام آباد) سندھ اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے جس …