اتوار , 7 مارچ 2021

پاکستان اور ایران باہمی تعاون کو توانائی سمیت تمام شعبوں میں فروغ دینگے، وزیراعظم نواز شریف

Pakistan's PM Sharif speaks during news conference with Thailand counterpart Yingluck in Islamabad

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ ایرانی صدر کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں اور اس موقع پر پوری قوم کو جشن نوروز کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ تین برس میں ایرانی سربراہ سے میری یہ تیسری ملاقات ہے۔ توقع ہے ایرانی قوم صدر حسن روحانی کی قیادت میں ترقی کریگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ باہمی تعاون کو توانائی سمیت تمام شعبوں میں فروغ دینگے، ہم نے ہر شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان دو سرحدی کراسنگ پوائنٹ (دو سرحدی راہداریاں) بنائے جائیں گے۔ سرحدی رابطوں سے عوامی اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔ ایرانی صدر کی آمد پر پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں یقین ہے کہ دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے پاکستان اور ایران کے عوام کو بھی فائدہ ملے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہونگے، معاشی تعلقات کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، باہمی تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام کو بھی فائدہ ملے گا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …