پیر , 27 جنوری 2020

ترکی کےلڑاکا طیاروں کی شمالی عراق پر بمباری، 24 جنگجو ہلاک

news-1441983292-2148

انقرہ(مانیٹرنگ رپورٹ) ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے اہداف پر بمباری کی جس سے 24 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ 12 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ادھر ترک فوج نے کہا ہے کہ نصیبن میں ایک ریموٹ کنٹرول کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ اس قصبے میں 14 مارچ سے کرفیو نافذ ہے اور سکیورٹی فورسز جنگجوئوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری کار کو پہلے بارکوں کے باہر دھماکے سے اڑایا اس کے بعد خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ ایف 16 اور ایف 4 لڑاکا طیاروں نے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع عراق کے شمالی علاقوں حق کرک‘ حفتنین‘ اواسین اور ہاسیان مبں بمباری کی اور کردوں کے اسلحہ ڈپوئوں سمیت گیارہ اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور ترکی کے مابین لیبیا میں فائر بندی پر اتفاق

انقرہ: بات چیت میں شام اور لیبیا کی صورتحال سمیت برلن سربراہی اجلاس کے معاملات …