اتوار , 21 جولائی 2019

بحرین ، ہیومن رائٹس واچ نےزینب الخواجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

4bk25f9a3e65f53f6p_800C450

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہیومن رائٹس واچ نے بحرین کی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن زینب الخواجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ میں مشرق وسطی کے شعبے کے نائب سربراہ جواسٹورک نے کہا ہے کہ زینـب الخواجہ کی گرفتاری بحرینی حکومت کی پیشانی پر بدنما داغ ثابت ہو گی۔ مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کے حامی ممالک بحرینی حکومت کے اس اقدام کی حمایت کرنے سے باز آجائیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے سینیئر عہدیدار نے کہا کہ امریکا اور یورپی ملکوں کو چاہئے کہ وہ بحرینی حکومت سے زینب الخواجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ زینب الخواجہ کو بحرینی بادشاہ اور حکومتی اہلکاروں کی توہین کرنے جیسے بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے عہدیدار جواسٹورک کا کہنا ہے کہ زینب الخواجہ پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ آزادی بیان کے ان کے حق کو سلب کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران سے جنگ کرنا نہیں چاہتے، سعودی عرب

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے …