پیر , 20 مئی 2019

یمن ، الجوف، صنعا اور تعز پر سعودی بمباری ، بنیادی تنصیبات تباہ، دسیوں ملین ڈالر کا نقصان

4bk24e428e4def48a1_800C450

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ایک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روز یمن کے صوبوں الجوف، صنعا اور تعز کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں کئی عام شہری شھید اور زخمی ہو گئے۔دریں اثناء یمن کی کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے دوران اس ملک میں کھیل کی تنصیبات کو دسیوں ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ اس وزارت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے دوران اس ملک کے بارہ صوبوں میں کھیلوں کے 70مراکز اور مقامات تباہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل عالمی بائیکاٹ تحریک کے خلاف سرگرم

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی اخبارات کے مطابق صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کےلیے سرگرم عالمی تنظیموں کے …