بدھ , 13 نومبر 2019

غرب اردن،صیہونی فوجیوں کا دھاوا، 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا

4bk27bf8e427bd3ur7_800C450

نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر کم از کم پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعہ کی رات پانچ فلسطینی نوجوانوں کو مقبوضہ قدس کے الصوانہ محلے سے صیہونی کالونی بیت اوروت پر حملہ کرنے کی کوشش کے بہانے گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی دیوار کی تعمیر کے خلاف ہفتہ وار پرامن مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جس سے 15فلسطینی زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے اکتوبر دو ہزار پندرہ سے انتفاضہ تحریک کے آغاز سے لے کر اب تک 200سے زائد فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے جبکہ بہت سے فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے، عراقی صدر

بغداد: عراق کے صدر نے امریکہ کے مداخلت پسندانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا …