پیر , 26 اگست 2019

شامی فوج کی داعش کیخلاف بھرپور کارروائی ، عبدالرحمان القادولی ہلاک

abd-al-rahman-mustafa-al-qaduli

دمشق ( مانیٹرنگ ڈیسک)شام کی فوج نے گذشتہ روز ایک کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ عبدالرحمان القادولی کو ہلاک کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شامی فوج نے ریف دمشق کے علاقے مشرقی غوطہ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعشی دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اس کارروائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔مزید برآں شامی فوج گذشتہ روز کامیاب آپریشن کرتے ہوئے صوبہ حمص کے شہر تدمرمیں داخل ہو گئی ہے اور اس شہر کے تاریخی قلعے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …