اتوار , 31 مئی 2020

عراق، شیعہ اکثریتی علاقے اسکندریہ شہر میں ’’داعش ‘‘کا خودکش حملہ، 29 شہید، 60 زخمی

iraq1

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)بغداد کے جنوب میں شیعہ اکثریتی علاقے اسکندریہ شہر میں داعش کے خودکش حملے کے نتیجہ میں شہر کے میئر سمیت کم از کم 29 افراد شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خودکش حملے آور نے فٹبال کا میچ ختم ہونے کے بعد اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا لیا، حملے میں 60 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ عراق میں داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے اسکندریہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ان خودکش حملوں کی ذمہ داری بھہ شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔ تاحال عراقی فورسز اور عوامی رضاکار عالمی دہشتگرد داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں اور بہت سے علاقے داعش سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عراق؛ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

عراق میں سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ …