جمعرات , 18 جولائی 2019

یمن ، عدن شہر میں سکیورٹی چیک پوسٹوں پرداعش کے خودکش حملے، 22 افراد شہید

images

صنعاء (مانیٹرنگ رپورٹ)یمن کے شہر عدن میں تین چیک پوسٹوں پر ہونے والے خودکش بم دھماکوں میں کم سے کم 22 افراد شہید ہو گئے۔ان خودکش حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بم دھماکے اُن سرحدی چیک پوسٹوں کے قریب ہوئے جو اتحادی افواج کے استعمال میں تھیں۔ دھماکے کے بعد مسلح حملہ آورں نے فائرنگ بھی کی۔تیسرا دھماکہ اُس وقت ہوا جب بارودی مواد سے بھری ایمبولینس فوجی چیک پوسٹ سے ٹکڑانے کے بعد پھٹ گئی۔یاد رہے کہ یہ دھماکے ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب یمن میں سعودی عرب کے کمان میں جاری فضائی آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجہ میں اب تک 6200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب جزیرہ نما عرب میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور القاعدہ نے حالات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے زیر کنٹرول علاقوں کو وسعت دے رہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …