جمعرات , 28 مئی 2020

تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ضروری ہے، شیخ نعیم قاسم

f131ea7572e496808e89bd71a1c24067

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے تکفیری دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر زور دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے جمعہ کے روز کہا کہ تکفیری دہشت گردی صرف تحریک مزاحمت کے لیے خطرہ یا اس کے مقابل ردعمل نہیں ہے بلکہ یہ لبنان، تمام عرب و اسلامی ممالک اور دنیا کے ملکوں کے ساتھ ساتھ حقیقی محمدی اسلام کے لیے بھی خطرہ ہے۔شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ جو اس وقت تکفیری دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں کہ جنھوں نے تکفیری دہشت گردی پیدا کی اور پھر اس کی حمایت کی۔حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے تکفیری فکر و سوچ کو پھیلنے سے روکنے اور دہشت گردی کی مالی، سیاسی اور فوجی مدد منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

بحرین میں کرونا وائرس کے 32 نئے کیس ، زیرعلاج مریضوں کی تعداد 355 ہوگئی

بحرین کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 32 نئے کیسوں …