جمعہ , 23 اگست 2019

جب بھی پاکستان کے قریب آنے کی کوشش کریں تب ہی افوائیں پھیلائی جاتی ہیں ،آرمی چیف سے بھارتی جاسوس پر بات نہیں ہوئی ،ڈاکٹر حسن روحانی

news-1459001899-7326_large

اسلام آباد:پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کے معاملے پر آ رمی چیف جنرل راحیل شریف سے کوئی بات نہیں ہوئی ،ایران جب بھی پاکستان کے قریب ہونے کی کوشش کرتا ہے تو افواہیں پھیلائی جاتی ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ ایران کے پاکستان سے گہرے تعلقات ہیں اور ہم بھارت کے بھی اچھے دوست ہیں ۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ،اقتصادی معاملات ،توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے ،توانائی کی ضرورت پور ی کرنے ،سرحدی سیکیورٹی ،علاقائی ،عالمی اور اسلامی دنیا کو در پیش مسائل پر بات چیت کی گئی ۔انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر کوئی بات نہیں کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ ایران جب بھی پاکستان کے قریب ہونے کی کوشش کرتا ہے تو افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ،ایران نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ خطے کے مسائل طاقت سے حل نہیں ہو سکتے ، انہوں نے مزید کہا ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری پر بھی بات ہوئی کیونکہ راہداری کو ایران کے ساتھ ریل اور زمینی راستوں سے جوڑا جا سکتا ہے۔ ایران سے جڑ کر اقتصادی راہداری وسط ایشیائی ریاستوں تک جا سکتی ہے، پاکستان اور ایران میں گہر ی دوستی اور بردارانہ تعلقات کے رشتے میں بندھے ہیں ۔ انہوں نے باور کرایا کہ ایران کے بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گیس پائپ لائن منصوبے پر اپنے حصے کا کام مکمل نہیں کیا ،پاکستان کا موقف ہے کہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی تاہم اب پابندیاں ختم ہو گئی ہیں ،امید ہے گیس منصوبے پر پاکستان اپنے حصے کا کام جلد مکمل کر ے گا ۔انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کو گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی کے لیے بھی پر عزم ہے ۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سڑک اور ریل کے ذریعے گوادر بندر گاہ کے ساتھ منسلک ہونا چاہتے ہیں ،مواصلاتی رابطے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ ہماری شناخت ہمارے مسلک نہیں بلکہ اسلام ہے ہم بحیثیت شیعہ سنی ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آ سکتے۔ متحد ہوئے بغیر دشمنوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نااتفاقی نے یہودیوں کو ہنسنے کا موقع دیا، اتحاد کیساتھ اپنی ثقافت کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …