پیر , 9 دسمبر 2019

جب تک سعودی تجاوز جاری رہے گا، یمنی حملے نہیں رکیں گے:ترجمان یمنی فوج

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی تجاوز کے خلاف اپنے اقدامات کو مضبوط اور دردناک قرار دیا ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے نجران اور جیزان میں دشمن کو اس کے ہدف سے دور رکھنے اور اس کے امداد رسانی کے تمام راستوں کو بند کرنے کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کی امیدوں کے برخلاف اس جنگ میں انہیں شدید جانی اور مالی خسارے سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ سعودی تجاوز کے خلاف سعودی سرزمین سے لے کر محاذ جنگ تک ہر جگہ ہم نے سخت اور دندان شکن جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ینبع میں فوجی اور صنعتی مقامات پر حملہ ہو یا جنگی کشتیوں پر یلغار سب دشمن کو اس کے تجاوز سے روکنے کے لئے ہے جب تک آل سعود کا تجاوز جاری رہے گا ہم حملے کرتے رہیں گے۔یمنی فوج نے دشمن کی پیشقدمی روکتے ہوئے نجران اور جیزان میں کئی فوجی اڈوں پر تسلط حاصل کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں اپنی کٹھ پتلی سرکار کے قیام کی خاطر یمن کے مفرور و مستعفی صدر کو اقتدار میں لانے کے لئے دو سال سے زائد عرصہ سے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری جاں بحق اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔یمن اس وقت قحط اور سنگین وبا سے بھی دوچار ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کیا ڈرون حملے کے وقت مقتدیٰ الصدر اپنے گھر میں موجود تھے؟

کیا حملے کے وقت مقتدیٰ الصدر اپنے گھر میں موجود تھے۔ ایک معتبر ذرائع کا …