پیر , 16 دسمبر 2019

امید ہے کہ روس، ایران اور شمالی کوریا ہمارا پیغام سمجھ گئے ہونگے،ریکس ٹیلرسن

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ روس، ایران اور شمالی کوریا واشنگٹن کا پیغام سمجھ گئے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اکثریتی رائے سے منظور شدہ یہ مسودہ بیان کرنے کے لئے کافی ہے کہ امریکی عوام اس بات کے لئے پر عزم ہے کہ روس امریکہ سے تعلقات سنوارنے کے لئے سنجیدگی ظاہر کرے۔

ہمیں امید ہے کہ عالمی مسائل میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت پائی جائے اور ان پابندیوں کی مزید ضرورت نہ پڑے۔ ہم اپنے ہمنوا ممالک کے ساتھ مفاہمت اور بہترین تعاون جاری رکھیں گے تاکہ معلوم ہو سکے کہ روس، ایران اور شمالی کوریا تک ہمارا پیغام پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

افغان اہلکار کی فائرنگ 27 ہلاک

افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں کے ایک گروہ نے فوجی اہلکاروں پر اندھا …