جمعرات , 19 اکتوبر 2017

کینیڈا کے وزیر اعظم جسسٹن ٹروڈو کی زندگی کی مختصر داستان

تاریخ پیدائش: 25دسمبر 1971ء

جائے پیدائش: اوٹاوا، اونٹارپو، کینیڈا

پیدائش کے وقت نام: جسسٹن پئیرجیمز ٹروڈو

والد کا نام: پئیر ایلیٹ ٹروڈو(1968-1979 )اور پھر (1980-1984)میں کینیڈا کے وزیر اعظم کے منصب پر فائض رہے۔

والدہ کا نام: ماگریٹ ٹروڈو

شریک حیات : صوفی گریگوئیر

بچے: ہیڈرین ،ایلا گریس مارگریٹ،زاوئیرجیمز

تعلیم : میک گل یونیورسٹی سے B.A (1994)
بریٹش کولومبیا یونیورسٹی سے B.Ed (1998)

دیگر اہم حقائق:
٭ جسسٹن ٹروڈو کینیڈا کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کے والد بھی اس منصب پر فائض رہ چکے ہیں۔

٭ ٹروڈو وزارت ِ عظمیٰ سنبھالنے سے پہلے سنوبورڈنگ انسٹرکٹر، نائٹ کلب بائونسر اور ایک کیمپ میں مشیر کے طور پر کام کرچکےہیں۔

٭ اپنے انتخابی مہم کے دوران ٹروڈو نے ماریجوانا کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کی حامی بھری۔

عملی زندگی:
1972ء میں سابق امریکی صدر ریچارڈ نکس نے کینیڈا کے سرکاری دورے کے دوران پیشگوئی کی کہ جسسٹن ٹروڈو مستقبل میں کینیڈا کے وزیر اعظم منتخب ہونگے،اُس وقت ٹروڈو کے والد کینیڈا کے وزیر اعظم تھے ۔

1998ء: جسسٹن کے بھائی مائیکل ایک حادثے میں مارے جاتے ہیں۔

2002-1999ء: بریٹش کولومبیا یونیورسٹی میں ریاضی اور فرانسیسی زبان پڑھاتے رہے۔

2000ء: جسسٹن ٹروڈو کے والد سرطان کے باعث انتقال کر جاتے ہیں۔

14اکتوبر 2008ء: رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

2مئی 2011ء: ایک بار پھر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

14اپریل 2013ء: لیبرل پارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے ۔

11نومبر 2014ء: ان کی یاداشتیں شائع کی گئی۔

19اکتوبر 2015ء: ایوان زیریں میں ٹروڈو کی سیاسی جماعت نے 338نشستوں میں سے 184حاصل کرلئے۔

4نومبر 2015ء: جسسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کے 23ویں وزیر اعظم کا حلف اُٹھایا۔

یہ بھی دیکھیں

جنوبی سوڈان میں کشیدگی اور بغاوت

جنوبی سوڈان میں کشیدگی اور بغاوت