پیر , 1 مارچ 2021

پاراچنار اور نائیجیریا میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف ریلی

مقررین نے عالم اسلام کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پوری عالمِ انسانیت بالخصوص فلسطین، یمن ،نائیجیریااور پاکستان میں ہونے والے ظالمانہ واقعات پرامتِ مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

693f9722d804a7f071601ea93b8710e2

پاکستان/ قبائیلی علاقہ جات/ باب العلم اسلامی مرکز علاقائی تنظیموں اور بنگش و اورکزئی کے علماء کے زیرِ اہتمام پیپل مسجد علی زئی سے بعد از نمازِ جمعہ جشنِ میلاد النبیۖ  اورپاراچنار میں 25سے زائد مومنین کی مظلومانہ شہادت اور نائیجریا میں جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ جس میں عوام و خواص نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین سے وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سید سعیدین ، علامہ سید محمد باقر منتظری، علامہ عزادار حسین، علامہ سید محمد تقی ، علامہ سید ثاقب حسین شیرازی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نمائندہ علی جعفری نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم ہمارے لیئے نمونہِ حیات بن کر آئے ہیں آپۖ کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم اپنی دنیا وآخرت کو سنوار سکتے ہیں آپۖ کی زندگی تمام انسانیت کے لیئے سر چشمہ ہدایت ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام مکاتب فکر کے مسلمان مل کر اپنے مشترکہ دشمن اور گستاخِ رسولۖ  امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اْٹھ کھڑے ہوجائیں کیونکہ دشمن سنی اور شیعہ کے فرق سے ماوراء دونوں مکاتبِ فکر کے لوگوں کو اپنے کرایہ کے قاتلوں کے ذریعے خون بہا رہا ہے جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے ۔

مقررین نے عالم اسلام کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پوری عالمِ انسانیت بالخصوص فلسطین، یمن ،نائیجیریااور پاکستان میں ہونے والے ظالمانہ واقعات پرامتِ مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔نائیجیریا میں مظلوم عوام اور آیت ﷲ ابراہیم زکزکی کے خلاف اسرائیلی ایجنڈے کے تحت حکومتی مظالم انسانیت سوز فعل ہے۔انہوں نے حکومتِ پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ نائیجیریا میں نہتے مسلمانوں کے قتلِ عام اور ظلم و بربریت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے اور آیت اﷲابراہیم زکزی کے فوری رہائی میں اپنا کردار اداکرے۔

یہ بھی دیکھیں

ایک ہی تھیلے کے چٹے بٹے…

امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی متنازع فیصلوں کو تبدیل …