پیر , 23 اکتوبر 2017

انضمام الحق لاہور بلیوز کے ٹاپ فور میں احمد شہزاد کو رکھنے پر نالاں

لاہور (مانیٹرنگ ڈٰسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کی ڈرافٹنگ میں لاہور بلیوز کے ٹاپ فور میں احمد شہزاد کو رکھنے پر ناراض ہوگئے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور بلیوز کے ٹاپ فور میں احمد شہزاد کو رکھنے پر برا مان گئے اور ٹیم لاہور بلیوز کی سلیکشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔ انضمام الحق لاہور بلیوز کے سلیکٹر بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق انضمام الحق احمد شہزاد کو ٹاپ فور میں رکھنے کے حق نہیں تھے۔ انضمام الحق نے امام الحق کا نام دیا ہوا تھا۔ احمد شہزاد کو ٹاپ فور میں رکھنے پر کپتان محمد حفیظ نے اصرار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ڈی ویلیئرز کے 176 رنز، بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

پارل (مانیٹرنگ ڈیسک) اے بی ڈی ویلیئرز کی 176 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ...