جمعرات , 14 دسمبر 2017

فیس بک یوٹیوب کو پچھاڑنے کے لیے تیار

سانس فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے صارفین کے لیے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’واچ ٹیب‘ متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ ٹیلی ویژن چینل کی طرز پر کام کرے گی جہاں صارفین بہت سے پروگرامز، دوستوں کی شیئر کی گئی ویڈیوز سمیت دیگر ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین اب اپنی مرضی کے عین مطابق ’واچ ٹیب‘ پر ویڈیوز دیکھ کر اُس پر اپنی آئی ڈی سے اُس پر کمنٹس اور اُسے دیگر گروپس میں شیئر بھی کرسکیں گے۔

فیس بک بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ ’’ویڈیو ویب سائٹ لانچ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ صارفین اپنے تجربات پر مبنی ویڈیوز اس فارم پر شیئر کریں تاکہ اُس سے دیگر لوگ سیکھ سکیں تاہم ’واچ ٹیب‘ بنانے کا یہ مقصد نہیں کہ صارفین فیس بک سے غیر متحرک ہوجائیں‘‘۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین ویب سائٹ کے علاوہ فیس بک پر بھی ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ چونکہ فیس بک صارفین کی تعداد کروڑوں تک پہنچ چکی ہے اس لیے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیس بک کی ویڈیو شیئرنگ بقیہ کو پیچھے چھوڑ دی جائے گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایپل نے میوزک سرچ ایپلی کیشن ’شزام‘ خرید لی

نیویارک (مانٰٹرنگ ڈیسک) امریکی سمارٹ فون کمپنی ”ایپل‘ ‘ نے معروف میوزک سرچ ایپ ’شزام‘ ...