پیر , 23 اکتوبر 2017

چین میں مسافر بس کو حادثہ، 36 افراد ہلاک

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں مسافربس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 36 مسافر ہلاک ہو گئے۔

چین کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب مسافر بس شمال میں واقع لویانگ شہر سے جارہی تھی کہ اس دوران سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 13 مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں، حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے، پیوٹن

سوچی(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدرولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں ...