پیر , 23 اکتوبر 2017

پاکستان کی اسنوکر ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی اسنوکر ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،کھلاڑیوں نے مصر میں ہونے والی ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔مصر کے شہر ہرادہ میں ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی ہفتے کووطن واپس پہنچ گئے،کھلاڑی نجی ائیرلائن کے ذریعے کراچی پہنچےجہاں ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کی 2ٹیمیں مد مقابل آئیں ،پاکستان ون کے اسجد اقبال اور محمد سجاد، پاکستان ٹو کے محمد آصف اور بابرمسیح کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔بیسٹ آف 9فریمزکے فائنل کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا،

پاکستان ٹو کے محمد آصف اور بابرمسیح نے پاکستان ون کی جوڑی محمد سجاد اور اسجد اقبال کو 4-5سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان کا رواں سال اسنوکر میں یہ تیسرا ٹائٹل ہے، پاکستان جونیئر اسنوکر اور سکس ریڈ میں بھی ٹائٹل جیت چکا ہےجبکہ 2013میں محمد آصف اور محمد سجاد کی جوڑی نے بھی ورلڈ ٹیم اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پی ایس ایل 2018 کے دو میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 2018 میں ہونے والے پاکستان ...