منگل , 12 دسمبر 2017

پشاور زلمی کی چین میں بھی دھوم

کراچی (مانیٹڑنگ ڈیسک)  پشاور زلمی اب چین میں بھی دوستی کے رنگ بکھیر کر چینی دوستوں کو کرکٹ کھیلنے کے گر سکھائے گی۔پاکستان سپر لیگ چیمپئین پشاور زلمی پاکستان اور چین کے درمیان عظیم دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گی ۔پشاوع زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی چینی حکام کی دعوت پر آیندہ ماہ چین کا دورے کریں گے اور چین کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل چین میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے پلان ترتیب دیں گے۔

۔پاکستان کے دورے پر آنیوالے چینی مہمانوں نے نے لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی ۔معزز چینی مہمانوں نے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی کامیابی پر جاوید آفریدی کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی انہیں چین میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے دورہ چین کی دعوت دی ۔

جاوید آفریدی نے شکریہ کے ساتھ دعوت قبول کرلی ۔چیئرمین پشاور زلمی آیندہ ماہ چین کا دورہ کرکے چینی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے۔تمام پاکستان کی طرح پشاور زلمی کو بھی ہمالیہ سے کے پہاڑوں سے بلند پاک چین دوستی پر فخر ہے اور اس عظیم دوستی کو مزید مضبوط کرنے میں پشاور زلمی اپنا کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ بیلن ڈی اور جیت لیا

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال اور ریال میڈرڈ کے عالمی شہرت ہافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ...