منگل , 12 دسمبر 2017

اینڈرائڈفون، آئی فون کے مقابلے میں جلدی چارج کیوں ہوتے ہیں؟

اسلام آباد (مانٰٹرنگ ڈیسک) اینڈرائڈ صارفین، آئی فون استعمال کرنے والوں کے سامنے ایک فیچر کی تعریف کرنا پسند کرتے ہیں اور وہ ہے کوئیک چارجنگ اور یقیناً یہ ایک زبردست خصوصیت ہے۔اس فیچر کے نام (کوئیک چارجنگ)سے بے شک آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کوئیک ہے۔یوٹیوب پر متعدد ویڈیوز اورآرٹیکلزموجود ہیں جو بتاتے ہیں کہ گلیکسی ایس 8جیسے اینڈرئیڈ فون ، آئی فون 7پلس کے مقابلے میں کتنی جلدی چارج ہوتا ہے۔

ایک ویڈیو کےمطابق آئی فون 7 پلس نے0سے 100فیصد سے چارج ہونے کیلئے ،گلیکسی ایس8 پلس سےایک گھنٹہ زیادہ وقت لیا۔اس لئے کوئیک چارجنگ ایک اہم فیچر ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کم وقت میں فون جلدی چارج کرسکتے ہیں۔ ایک ایسی ڈیوائس جو مستقل استعمال کی جاتی ہو یہ فیچر اس کیلئے زبردست ہے۔ اینڈرائد فون،آئی فون کے مقابلے میں جلدی چارج کیوں اور کیسے ہوتے ہیں۔

آپ کوئیک چارج یا اس سے ملتے جُلتے الفاظ اینڈرائڈ فون کے مارکیٹنگ مواد پر یا چارجر پر درج دیکھ سکتے ہیں ۔کوئیک چارج ٹیکنالوجی، چپ بنانے والی کمپنی کوالکوم کی تخلیق ہے اور کمپنی اس میں مزید ماڈلز کا اضافہ کرتی ہے ۔کوالکوم کی کوئیک چارج ٹیکنالوجی عام چارجنگ سے الگ ہوتی ہے۔یہ زیادہ واٹج فراہمکرنے کیلئے والٹج اور ایمپس کے مختلف کمبینیشن کو استعمال کرتی ہے۔

جبکہ آئی فون کاریگولر چارجر،کوئیک چارجر کے مقابلے میں کم واٹ فرام کرتے ہیں۔بہت سے اینڈرائڈ اسمارٹ فون بنانے والے اپنے فونز میں کوالکوم چپس استعمال کرتے ہیں تاکہ کوالکوم کی کوئیک چارج ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔ لیکن کوالکوم چپس والے تمام اینڈرئیڈ فون میں چارجنگ تیز نہیں ہوتی۔کوالکوم کے اسنیپ ڈریگن پروسیسرز کے مخصوص ماڈلز میں ہی کوئیک چارج مددگار ہوتا ہے۔ایپل آئی فون میں کوالکوم کوئک چارج فیچر نہیں ہوتا کیونکہ یہ کوالکوم چپس پر نہیں چلتے بلکہ یہ ایپل کی اپنی ‘اے’ چپس پر

یہ بھی دیکھیں

گلیکسی ایس 8 آئی فون ایکس سے بہتر قرار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنے آئی فون ایکس (10) کو کمپنی کی سب سے ...