پیر , 23 اکتوبر 2017

امریکی جنگی طیارے کے قریب ایرانی ڈرون کی پروازیں، امریکیوں کی سانسیں رک گئیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ دیسک) امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکہ کا جنگی طیارہ ایف 18 جو بحری بیڑے پر اترنے جا رہا تھا، ایک ایرانی ڈرون اس کے 31 میٹر کے قریب تک چلا آیا۔یہ ڈرون نیچے سے 100 فٹ اور کنارے سے 200 فٹ کے فاصلے پر تھا جبکہ ایف-18 چند ہزار فٹ کی بلندی پر لینڈ کرنے کا انتظار کررہا تھا.

جس کے لئے اس طیارے سے بار بار اترنے کے سگنل دئے گئے, یہ ڈرون مسلح نہیں تھا۔امریکی افسران کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطرناک تھا جس کے سبب مجبور ہوکر امریکی افسران کو ہنگامی ریڈیو فریکوینسی استعمال کرنا پڑی تاکہ اس ڈرون کو کنٹرول کر نے والے افراد کو خبردار کیا جائے اور اسے امریکی جہاز کے راستے سے ہٹایا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے، ڈاکٹر ولایتی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن اور بین الاقوامی امور میں رہبر ...