جمعہ , 22 ستمبر 2017

ایران آرمی اور سپاہ پاسداران کے خصوصی دستوں کی بین الاقوامی فوجی مقابلوں میں اہم کارکردگی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران آرمی کے اسپیشل فورس اور سپاہ کے ایلیٹ دستے نے روس میں ہونے والی عالمی فوجی مشقوں کے توپخانے، تیراکی اور ڈرون مقابلوں کے دوران دیگر بین الاقوامی افواج کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایران آرمی کے اسپیشل فورس اور سپاہ کے ایلیٹ دستے روس میں ہونے والی بین الا قوامی(ARMY GAMES 2017) میں حصہ لے رہے ہیں۔چینی شہر کورل میں منعقد کی جانے والی مشقوں میں ایرانی مسلح افواج کی نمائندگی میں سپاہ پاسداران کا ایک دستہ شریک ہے جو نہایت مہارت کے ساتھ بین الاقوامی فوجی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کی ٹیم نے روس کے شہر سواستوپول میں ہونے والی تیراکی کے مقابلوں میں شرکت کی اور نہایت مہارت کے ساتھ پانی کی گہرائیوں میں جاکر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔قزاقستان میں ہونے والے ڈرون مقابلوں میں بھی ایرانی مسلح افواج کے ماہرین نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

بحرینی فورسز محرم الحرام اور عاشورا کے بینزر کو نشانہ بنارہی ہے

بحرینی فورسز آل خلیفہ کے حکم پر بحرین کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے