منگل , 22 اگست 2017

یمن کے جوابی حملہ میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک یا زخمی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ حجہ کے صحرائے میدی کے شمال میں سعودی جارح اتحاد کے اڈے کو ایک میزائلی حملے کا نشانہ بنایا۔صوبہ جوف کے المتون قصبے اور جبل الاحمر علاقے میں دستی بم کے دھماکے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے-

سعودی عرب مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ سعودی حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کی تباہی کے ساتھ ہی تقریبا چالیس ہزار یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔اس نادار عرب ملک پر جارح سعودی عرب کے حملوں کے باعث غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے جبکہ اس ملک میں متعدد وبائی بیماریاں بھی پھیل گئی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

قطر کی سعودی فلائٹس پر پابندی کی تردید

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے حاجیوں کو مکہ لے جانے والی سعودی ائیر لائنز کی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے