پیر , 25 ستمبر 2017

شمالی کوریا اتحادیوں کے خلاف اقدام سے باز رہے، ورنہ اسے پچھتانا پڑے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکی علاقوں یا اتحادیوں کیخلاف اقدام سے باز رہے ورنہ اسے پچھتانا پڑے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کیخلاف فوجی آپشن کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کسی بھی آپریشن کے لیے مستعد اور تیار ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر چینی صدر سے بات کروں گا اور امید ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع کا بہتر حل نکال لیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھ سے زیادہ کوئی بھی اس معاملے کا پرامن حل نہیں چاہتا اسی لیے شمالی کوریا تنازع پر چین اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

وینزویلا سے متعلق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہاں سیاسی کشیدگی کے باعث کئی افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے وینزویلا کیخلاف اقتصادی پابندیوں سمیت دیگر آپشنزز زیر غور ہونے کا بھی عندیہ دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی ممالک میں امریکی فورسز موجود ہیں، وینزویلا ان سے زیادہ دور نہیں، ضرورت پڑنے پر وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے:پاکستان

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، ملحیہ لودھی کا جنرل اسمبلی میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے