جمعہ , 24 نومبر 2017

میاں صاحب ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں/ عوام نے مظلومیت کارڈ کو مسترد کر دیا ہے: عمران خان

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا: "5 ججز نے نوازشریف کے خلاف متفقہ فیصلہ دیا، وہ اپنی بیگناہی کا کوئی ثبوت نہ دے سکے، میاں صاحب! آپ پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں”۔

عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کے عدلیہ سے متعلق بیان کی مذمت کی گئی۔ عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ نواز شریف عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کر رہے ہیں، تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کارڈ کو مسترد کر دیا، عوام کو نواز شریف کی چوری پر یقین ہے۔

بنی گالا میں پاکستان ہندو کونسل کے سابق صدر راجا اسرمال منگلانی سے ملاقات اورتحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف قومی جماعت ہے، ہمارے دروازے تمام مذاہب اور مسلک اورزبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے کھلے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے تحریک انصاف پوری قوم کو متحدکر رہی ہے۔

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا، بانی پاکستان نے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دی تھی، علاوہ ازیں عمران خان نے 23 اگست کو مردان میں ہونیوالا جلسہ ملتوی کر دیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو دعوت دیتا ہوں 13 اگست کو لیاقت باغ میں جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ شیخ رشید اور میں مل کر یہ جلسہ کر رہے ہیں، جلسہ کا مقصد ہے کہ قوم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم عدلیہ اور جے آئی ٹی کے چھ مجاہدوں کے ساتھ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب میں اسلامی افواج کے اتحاد کی افتتاحی تقریب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں ...