منگل , 22 اگست 2017

سعودی عرب میں 14 شیعہ مسلمان شہریوں کو کسی بھی وقت موت کی سزا دی جا سکتی ہے :ہیومن رائٹس واچ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کے عالمی ادارہ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کسی بھی وقت 14 شیعہ مسلمان سعودی شہریوں کو سزائے موت دی جا سکتی ہے۔ ان قیدیوں کو جولائی 2017ء میں سزائے موت کے احکامات سنا دئیے گئے تھے۔ سعودی حکام کے مطابق انہیں سزا حکومت خلاف مظاہروں میں شرکت پر دی گئی ہے جو کہ بغاوت کے مترادف ہے۔

ہیومن رائٹس کے مطابق سزا پانے والے نوجوانوں کی کسی بھی سماعت ان کے وکلاء کے حاضری میں نہیں ہوئی کیونکہ انہیں یہ حق ہی حاصل نہیں تھا کہ وہ اپنے وکلاء کا تعین کریں اور اُن نوجوانوں سے اعترافی بیان طاقت کے استعمال سے حاصل کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کا نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دینی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے